Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی میں فیصلہ سازی کا فقدان : عمر عبداللہ

محبوبہ مفتی میں فیصلہ سازی کا فقدان : عمر عبداللہ

سرینگر 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر ریاست میں تشکیل حکومت پر فیصلہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے عاری اور مخمصہ کا شکار رہنے کا الزام عائد کیا ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا ہے اگر گذشتہ دو ماہ کے حالات کوئی اشارہ دیتے ہیں تو وہ یہی ہے کہ آئندہ چار سال میں ریاست میں کیا کچھ ہونے والا ہے ۔ اس طرح کی فیصلہ سازی کے فقدان سے اللہ ہی ریاست کو بچائے ۔ یہ قیادت مخمصہ کا شکار ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ریاست میں پی َڈی پی نے مختلف موقعوں پر مختلف سیاسی موقف ظاہر کیا تھا ۔ کسی موقع پر محبوبہ مفتی نے قیادت سنبھالنے سے انکار کردیا تھا اور پھر حکومت سازی کا اشارہ دیا ۔ بعض موقعوں پر حکمرانی کے ایجنڈہ پر عمل آوری کی وکالت کی اور اب وہ پی ڈی پی مقننہ پیارٹی کی لیڈر بن گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آج محبوبہ مفتی کو پی ڈی پی مقننہ پارٹی کی لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے اور اب وہ ریاست کی پہلی خاتون چیف منسٹر بننے جا رہی ہیں۔ بہت جلد ریاست میں تشکیل حکومت کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT