Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / محبوبہ مفتی پر عمر عبداللہ کی تنقید

محبوبہ مفتی پر عمر عبداللہ کی تنقید

سرینگر ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اپوزیشن نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے آج چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے وقت دفاتر کی صاف صفائی کی بات کررہی ہیں جب کہ وادی کشمیر میں پولیس ملازمین پر احتجاجی حملہ اور مہلوک عسکریت پسندوں کو بندوق کی سلامی ( گن سلوٹ ) دیرہے ہیں ۔ سابق چیف منسٹر نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل ایک گروپ نے انکاونٹر میں ہلاک عسکریت پسند کی تدفین کے بعد پولیس کے ساتھ متصادم ہوگیا تھا ۔ کئی گھنٹوں تک جاری تصادم میں احتجاجیوں نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT