Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی کابینہ میںآج توسیع

محبوبہ مفتی کابینہ میںآج توسیع

جموں۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جمو ں و کشمیر محبوبہ مفتی اپنی 9ماہ پرانی وزارت کی کل پہلی توسیع انجام دیتے ہوئے ایک یا دو پی ڈی پی ارکان کو شامل کریں گی۔ ریاستی حکومت کے ایک معتبر ذریعہ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ کابینی ردوبدل ہے۔ حکومت میں کل نئے وزراء شامل کئے جائیں گے۔ دونوں حلیفوں کے درمیان طئے شدہ مفاہمت کے مطابق پی ڈی پی کا کوٹہ 14 وزراء بشمول چیف منسٹر ہے جبکہ بی جے پی کو 11 وزارتی نشستیں حاصل ہیں۔ موجودہ طور پر پی ڈی پی کے 12 وزراء اور بی جے پی کے 11 وزراء ہیں جن میں ڈپٹی چیف منسٹر اور سجاد لون شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی ایم ایل اے ( حلقہ عامرہ کدال ) اور الطاف بخاری کی واپسی کا امکان ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT