Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوبہ مفتی کو چندرابابو نائیڈو کی مبارکباد

محبوبہ مفتی کو چندرابابو نائیڈو کی مبارکباد

وجئے واڑہ 5 اپریل (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے جموں و کشمیر میں اپنی ہم منصب محبوبہ مفتی سے ٹیلی فون پر بات کی اور اُنھیں ان کی ریاست کی پہلی خاتون چیف منسٹر بننے پر مبارکباد دی۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ’’آپ نے اپنے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیک نامی حاصل کی ہے جس پر میں مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔ نائیڈو کی مبارکباد پر محبوبہ نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اپنے والد کی جانشین کی حیثیت سے گزشتہ روز اس عہدہ پر فائز ہوئیں اس طرح وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون چیف منسٹر بن گئی ہیں۔ وہ اپنی ریاست میں بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT