Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / محبوبہ مفتی کی آج حلف برداری

محبوبہ مفتی کی آج حلف برداری

جموں و کشمیرکیپہلی مسلم خاتون چیف منسٹر ہونے کا اعزاز
سرینگر / جموں ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) محبوبہ مفتی مکل جموں و کشمیر کی پہلی خاتون چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گی ۔ وہ اس مسلم اکثریتی ریاست میں بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت کی قیادت کرنے والی بھی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی ۔ پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید مرحوم کی 56 سالہ دختر محبوبہ مفتی کل 11 بجے دن راج بھون جموں میں عہدہ رازداری کا حلف لیں گی ۔ محبوبہ مفتی کا چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونا نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے لئے بھی ایک تاریخی موقع ہوگا ۔ وہ جموں و کشمیر کو پہلی خاتون چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں کسی ریاست کی پہلی مسلم خاتون چیف منسٹر بھی ہوں گی ۔ گورنر این این ووہرہ نے کل صدر پی ڈی پی کو تشکیل حکومت کی دعوت دی تھی ۔ پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد میں سجاد غنی لون کی زیرقیادت پیپلز کانفرنس بھی شریک ہے اور 87 رکنی اسمبلی میں اس اتحاد کے جملہ 56 ارکان ہیں ۔ پی ڈی پی کے 27 ، بی جے پی 25 ، پیپلز کانفرنس 2 اور دیگر دو آزاد امیدوار بھی اس اتحاد میں شامل ہیں ۔

پی ڈی پی ۔ بی جے پی ارکان سے ’ بھارت ماتا کی جئے ‘ نعرہ کی توقع : عمر عبداللہ
سرینگر ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا انہیں توقع ہے کہ کل پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے حلف لیتے ہی تمام ارکان ’’بھارت ماتا کی جئے ‘’ نعرہ لگائیں گے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے اس وقت کا بے چینی سے انتظار ہے جب پی ڈی پی اور بی جے پی کے ارکان کل حلف لیں گے ۔ نیشنل کانفرنس لیڈر نے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کے ان ریمارکس پر شدید ردعمل اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو ’ بھارت ماتا کی جئے ‘ نعرہ نہ لگانے انہیں ملک میں رہنے کا حق نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT