Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی کی قیامگاہ پر سوگواروں کا ہجوم

محبوبہ مفتی کی قیامگاہ پر سوگواروں کا ہجوم

سرینگر ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ گوپکر میں واقع صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی محبوبہ مفتی کی قیام گاہ پر آج ہزارہا افراد اور پارٹی کارکنوں کا ہجوم امڈ آیا تاکہ ان کے والد اور چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جاسکے ۔ پی ڈی پی کے قائدین ، ورکرس اور حامیوں کی کثیر تعداد شعبہ حیات کی مختلف شخصیتوں کے ساتھ پہنچ کر محبوبہ مفتی اور سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کیا ۔ اگرچیکہ پسماندگان سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن تعزیتی اجلاس سے میڈیا کو دور رکھا گیا ۔ ایک پی ڈی پی لیڈر نے بتایا کہ تعزیتی جلسہ کل محبوبہ مفتی کی قیام گاہ پر منعقد ہوگا اور فاتحہ خوانی اتوار کو صبح 11 بجے دارہ شکوہ پارک بیج بہرہ میں ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT