Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی کی گورنر سے ملاقات ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال

محبوبہ مفتی کی گورنر سے ملاقات ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جموں ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج شام گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور بحیثیت مجموعی وادی کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ راج بھون میں یہ ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ان اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جو ترقیاتی پراجکٹس کے احیاء کیلئے جاری ہیں ۔ اور تمام سطحوں پر ریاست میں بے چینی کی وجہ سے تعطل کا  شکار ہوگئے تھے ۔ گورنر نے چیف منسٹر کے ساتھ اس امکانی وفد پر بھی غور کیا ۔ جب شہری اور دیہی مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔ گورنر نے دیہی آبادی کو موثر پنچایت راج اداروں کے نظام کے قیام کے ذریعہ بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ چیف منسٹر نے دور کو اطلاع دی کہ وہ پنچایت انتخابات کے انعقاد کے وقت پر غور کررہی ہے اور آئندہ سال کے اوائل میں ان کا انعقاد ان کی ترجیح ہے ۔

TOPPOPULARRECENT