Thursday , July 27 2017
Home / سیاسیات / محبوبہ مفتی کی گورنر ووہرا سے ملاقات، متعدد امور پر تبادلہ خیال

محبوبہ مفتی کی گورنر ووہرا سے ملاقات، متعدد امور پر تبادلہ خیال

سرینگر 25مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست کی داخلی سلامتی ، سرکاری تنظیموں کے جوابدہ کام کاج اور مرکزی اور ریاستی اسکیموں اور پروجیکٹوں سے بروقت عمل آوری سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے چند منفی وجوہات کی وجہ سے طلبا کے تعلیمی مفادات کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر بھی گفت و شنید کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایل او سی پر حالیہ واقعات اور دراندازی و جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT