Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / محبوبہ کے اقدام خودکشی پرمحبوب کی خودکشی

محبوبہ کے اقدام خودکشی پرمحبوب کی خودکشی

حیدرآباد۔/19مئی، ( سیاست نیوز) محبوبہ کے اقدام خودکشی سے دلبرداشتہ محبوب نے بھی خودکشی کا اقدام کیا تاہم محبوبہ روبہ صحت ہوگئی لیکن محبوب موت کی آغوش میں سوگیا۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدو میں پیش آیا ۔ بتایا جاتاہے کہ 24سالہ عرفان خان جو ایک لڑکی سے بے پناہ محبت کرتا تھا اس کے اقدام خودکشی کی اطلاع پر موت کو گلے لگالیا۔ سب انسپکٹر راجندر نگر پولیس مسٹر شیوا پرساد نے یہ بات بتائی۔ عرفان خان پیشہ سے ڈرائیور جو 9 نمبر علاقہ کے ساکن اطہر خان کا بیٹا تھا۔ یہ لڑکا جلال بابا نگر علاقہ کی ساکن کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور لڑکا ، لڑکی دونوں میں کافی محبت تھی اور وہ دونوں شادی کے لئے تیار تھے۔ پہلے لڑکے والوں سے مسئلہ تھا لیکن عرفان خان نے اپنی پسند کی شادی کیلئے منوالیا تھا۔ اور بعد میں لڑکی والے بھی بچوں کی مرضی کے آگے شادی کیلئے راضی ہوگئے تھے۔ پولیس راجندر نگر نے یہ بات بتائی۔ پولیس ذڑائع نے بتایا کہ گذشتہ دن اچانک دونوں خاندانوں میں بحث و تکرار اور ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سب انسپکٹر شیوا پرساد نے بتایا کہ بحث و تکرار کے بعد لڑکی والوں نے شادی سے انکار کردیا جس سے عرفان اور اس کی محبوبہ پریشان ہوگئے۔ گذشتہ روز عرفان کو اطلاع ملی کہ اس کی محبوبہ نے خودکشی کا اقدام کیا ہے اور وہ شریک دواخانہ ہے تو لڑکا بھی پریشان ہوگیا اور دلبرداشتہ ہوکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی اور فوت ہوگیا۔ پولیس راجندر نگر نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT