Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں ضامن روزگار کورسیس

محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں ضامن روزگار کورسیس

پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے ، نوجوانوں کیلئے زرین مواقع
حیدرآباد۔ 28؍جنوری (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں تعلیم وغیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے ضامن روزگار کورسس جیسے ایم ایس آفس ، اکاونٹنگ پیاکیجس، آٹو کیاڈ ، تھری ڈی میاکس ، ڈی ٹی پی اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایڈیٹنگ کی خصوصی تربیت کا انتظام ہے۔ ادارہ ہذا سے تا حال سینکڑوں طلبا و طالبات استفادہ کر کے ملک و بیرون ملک بر سر روزگار ہیں۔ ادارہ سیاست کی زیر نگرانی چلنے والے محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں ماہر اساتذہ کی خدمات دستیاب ہیں ۔ ادارہ ہذا میں ہر ماہ مختلف پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے دیئے جاتے ہیں اور یہ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ اُمیدوار کو کسی بھی کورسس میں داخلے کیلئے حد عمر کی کوئی شرط نہیںہے۔ داخلے کے خواہشمندافراد یا نوجوان محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9652813994, 9642786042 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT