Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں کمپیوٹر کورسیس

محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں کمپیوٹر کورسیس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں قوم و ملت کے نونہالوں کے لیے کمپیوٹر سے واقفیت اور روزگار سے مربوط کروانے کے لیے مختلف پروفیشنل کمپیوٹر کورسیس کروائے جارہے ہیں ۔ ہر مہینہ 100 سے زائد طلباء وطالبات مختلف کورسیس سے استفادہ کررہے ہیں ۔ کورسیس میں آٹو کیاڈ ، تھری ڈی میکس ، ریوٹ ، ایم ایس آفس ، اکاونٹنگ پیاکیج ، ڈی ٹی پی ، فلم اینڈ ٹی وی ایڈیٹنگ اور اسپوکن انگلش کروایا جارہا ہے ۔ کورسیس میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور نہ ہی کوئی تعلیمی قابلیت کی مدت کوئی بھی کمپیوٹر سے ناواقف افراد اہل ہیں ۔ خواہش مند حضرات ادارہ سیاست پہنچ کر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور مزید تفصیلات کے لیے 9642786042 ۔ 9652813994 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT