Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ شامل ہے کیوں کہ حکومت تلنگانہ نے آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہش مند امیدوار اس موقع سے استفادہ کریں ۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ریوٹ ، ڈی ٹی پی اور اکاونٹنگ پیاکیجس کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں ۔ داخلے کے خواہش مند سنٹر ہذا سے جلد سے جلد رجوع ہوں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ داخلہ اور مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9652813994 ۔ 9393876978 ۔ 7330066708 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT