Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگرمیں ٹریفک سب انسپکٹر پر دو افراد نے حملہ کردیا

محبوب نگرمیں ٹریفک سب انسپکٹر پر دو افراد نے حملہ کردیا

حیدرآباد 10 اپریل (یواین آئی ) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگرمیں ٹریفک سب انسپکٹر پر دو افراد نے حملہ کردیا ۔محبوب نگر بس اسٹینڈ کے حدود میں محکمہ جنگلات کے دفتر کے قریب یہ سب انسپکٹر دیگر ملازمین پولیس کے ساتھ گاڑیوں کی تلاشی کا کام کر رہا تھا کہ وہاں سے تین نوجوان ایک بائیک پر گزر رہے تھے جنہیں اس سب انسپکٹر نے روک دیا ۔یہ نوجوان حالت نشہ میں تھے جنہوں نے انہیں روکنے پر سب انسپکٹر اور دیگر ملازمین پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا او رسب انسپکٹر کا کالر پکڑ کر اس پر حملہ کردیا ۔ان نوجوانوں کی شناخت امر اور وینکٹیشور کے طورپر کی گئی ہے جو حالت نشہ میں تھے ۔ان نوجوانوں نے سب انسپکٹر اور دیگر پولیس ملازمین سے نامناسب رویہ بھی اختیار کیا ۔ان دونوں پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا ۔زخمی سب انسپکٹر کو علاج کے لئے قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ان نوجوانوں میں سے ایک نے خود کو پرائیویٹ تلگو نیوز چینل کا رپورٹر بتایا اور اس نے پولیس ملازمین کی تصویر بھی لینے کی کوشش کی ۔ان نوجوانوں کو بعد ازاں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا اور ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT