Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر سے اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

محبوب نگر سے اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

محبوب نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب تنظیم غلامان خواجہ کی جانب سے گزشتہ کی طرح امسال بھی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ بارگاہ حضور خواجہ غریب نواز ؒ اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک کی روانگی 8 اپریل بروز جمعہ شام موٹر لائن وقف کامپلکس محبوب نگر میں عمل میں آئیگی ۔ بعد نماز جمعہ دوپہر لنگر عام تبرک طعام کا اہتمام کیا جائیگا ۔ بعد نماز مغربی غلاف مبارک کا جلوس موٹر لائن سے برآمد ہو کر براہ گھڑیال چوک ، اولڈ بس اسٹانڈ ، ماڈرن چوراستہ سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن پہونچے گا ۔ اس جلوس کی قیادت مشائخین و اراکین تنظیم غلامان خواجہ کریں گے ۔ جناب قادر علی خاں صدر تنظیم و محمد مقبول معتمد تنظیم و محمد سلطان ، خواجہ مجیب الدین ، نوید خان نے عاشقان خواجہ غریب نواز ؒ سے پر خلوص اپیل کی ہیکہ دعوت طعام و جلوس میں شرکت کریں ۔

TOPPOPULARRECENT