Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر سے اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

محبوب نگر سے اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

محبوب نگر /7 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب تنظیم غلامان خواجہ کی جانب سے گذشتہ کی طرح امسال بھی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ بارگاہ حضور خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک کی روانگی بتاریخ 8 اپریل بروز جمعہ بمقام موٹر لائین وقف کامپلکس محبوب نگر میں عمل میں آئے گی ۔ بعد نماز جمعہ دوپہر لنگر عام تبرک طعام کا اہتمام کیا جائے گا ۔ بعد نماز مغرب غلاف مبارک کا جلوس ، موٹر لائین سے برآمد ہوکر براہ گھڈیال چوک ، اولڈ بس اسٹانڈ ، ماڈرن چوراستہ سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن پہونچے گا ۔ اس جلوس کی قیادت مشائخین و اراکین تنظیم غلامان خواجہ کریں گے ۔ جناب قادر علی خان صدر تنظیم و محمد مقبول ، معتمد تنظیم و محمد سلطان ، خواجہ مجیب الدین ، نوید خان نے عاشقان خواجہ غریب نواز سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ دعوت طعام و جلوس میں شرکت فرمائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT