Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میڈیکل کالج میں 150 نشستوں کی منظوری

محبوب نگر میڈیکل کالج میں 150 نشستوں کی منظوری

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری میڈیکل کالج میں مزید150 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہوجائیں گی جبکہ حکومت ، محبوب نگر میں آئندہ پانچ سال کے دوران ایک اور میڈیکل کالج کا آغاز کردے گی اور ایمسیٹ میڈیسن میں سرفہرست طلبہ کیلئے بہترین موقع حاصل ہو گا، کیونکہ وہ سالانہ 10 ہزار روپئے ادا کرکے ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ محبوب نگر ضلع ہاسپٹل کے احاطہ میں ایک عارضی میڈیکل کالج شروع کیا جائے اور آئندہ تین سال میں مستقل عمارت کی تعمیر کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT