Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج تہنیتی جلسہ و مشاعرہ

محبوب نگر میں آج تہنیتی جلسہ و مشاعرہ

محبوب نگر۔/14فبروری، ( فیاکس ) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام جہاں اردو کی بقاء اور فروغ کیلئے جلسوں اور مشاعروں کا انعقاد عمل میں آتا ہے وہیں ممتاز شعراء و ادباء اور دانشوران ملت کی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی جلسوں کا انعقاد بھی اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔’ ہم ہندوستانی‘ ریاض سعودی عرب کی اردو خدمات کے اعتراف میں 15 فبروری 11:30 بجے دن بمقام کہکشاں ہال منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت جناب محمد رحیم الدین انصاری سابق صدر نشین اردو اکیڈیمی کریں گے۔ اجلاس کے بعد ایک غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں حیدرآبادی شعراء مسرز ڈاکٹر راہی، ڈاکٹر فاوق شکیل، آستھانہ سحر و ڈاکٹر نادرالمسدوسی کے علاوہ محبوب نگر کے میزبان شعرائمسرس نورآفاقی، ظہیر ناصری، صادق فریدی، حلیم بابر، تقی احمد تقی، جلیل رضا بھی کلام سنائیں گے۔ نظامت حلیم بابر صدر بزم کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT