Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج جلسہ جنگ بدر

محبوب نگر میں آج جلسہ جنگ بدر

محبوب نگر۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ہارون رشید معتمد مدینہ پبلک لائبریری ، غالب ہال محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب 23جون 17رمضان بروز جمعرات بعد نماز عصر بمقام غالب ہال مدینہ مسجد محبوب نگر ایک جلسہ عام بعنوان ’ جنگ بدر ‘ حق و باطل کا اولین معرکہ  و نصرت الہی، فرشتوں کی فوج ‘ منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کو ممتاز مورخ تاریخ اسلام کے لکچرر جناب غلام حبیب الحامد بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کریں گے۔ صدارت جناب صادق فریدی کریں گے۔ ڈاکٹر معراج، حلیم بابر، ظہیر ناصری نور آفاقی اور زاہد زبیدی مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ جلسہ کو علماء و دانشوروان کے علاوہ مولانا سید بختیار الدین انصار، محمود علی لکچرر، ہارون رشید ایڈوکیٹ، سعد بحشوان، عبدالہادی ایڈوکیٹ، مرزا قدوس بیگ، عبدالغفار قادری، مرزا اسد اللہ بیگ کے علاوہ دیگر نوجوانان بھی مخاطب کریں گے۔ بعد ازاں ایک نعتیہ محفل زیر صدارت انجم برہانی منعقد ہوگی۔ مدینہ پبلک لائبریری  …… وکٹورین ٹرسٹ کے عہدیداران نے عامتہ المسلمین سے شرکت و مورخ اسلام کے خطاب سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔

پروفیسر جئے شنکر کی برسی تقریب
محبوب نگر۔/22جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) پروفیسر جئے شنکر کی برسی کے موقع پر اے پی جتیندر ریڈی ایم پی نے خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاموش تحریک تھے، آج ہم سب کو سنہرے تلنگانہ کے حصول کیلئے انہیںکے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ وہ مستقر محبوب نگر پر جئے شنکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کررہے تھے۔ ٹیچرز کے زیر اہتمام بھی ٹی این جی اوز بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ ٹی جے اے سی کے چیرمین راجندر ریڈی نے بھی جئے شنکر کو زبردست خراج پیش کیا۔ ٹی این جی اوز کے عہدیداروں نے بھی انہیں خراج پیش کرنے کیلئے پروگرام منعقد کئے۔

TOPPOPULARRECENT