Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج جلسہ حسن قرأت

محبوب نگر میں آج جلسہ حسن قرأت

محبوب نگر۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجدخیرالانام، نیو ٹاؤن محبوب نگر میں 25مئی بروز ـجمعرات بعد نماز ظہر جلسہ حسن قرأت و اہمیت تجوید قرآن مجید منعقد کیا جارہا ہے۔جلسہ کا اہتمام مدرسہ شمس العلوم محبوب نگر نے کیا ہے۔ جلسہ کو مولانا حافظ و قاری محمد عبدالناصر مظاہری صدر المدرسین شمس العلوم مخاطب کریں گے۔ عالمی سطح کے شہرت یافتہ قراء کرام مولانا قاری نصیر الدین منشاوی حیدرآباد، کمسن قاری شعیب شرف الدین انعام یافتہ مملکت ترکی قاری منیر الدین، قاری عبدالباری، قاری محمد عمرحسن قرأت کلام پیش کریں گے۔ مولانا عبدالرشید مظاہری ناظم مدرسہ شمس العلوم پیرلہ مری روڈ نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

نرمل میں زخمی ہرن دستیاب
نرمل۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل سے 20کیلو میٹر دور موضع دلاورپور میں ایک ہرن جس کا پیر زخمی ہوگیا تھا گاؤں والوں نے دیکھ کر نرسا پور پولیس کو اطلاع دی۔ سب انسپکٹر نرسیا ریڈی نے اس ہرن کو پکڑنے کے بعد وٹرنری ڈاکٹر سے اس کے زخمی پیر کی مرہم پٹی کروائی اور بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ یہاں یہ بتانا  بے محل نہ ہوگا کہ گرمی کی شدت اور پانی کی قلت کے سبب جنگلی جانور آبادی کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ شدت کی گرمی نے عوام کو گھروں میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔ دن کے اوقات میں سڑکوں کا منظر دیکھیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے بند کی اپیل کی ہو۔ نرسا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہرن کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ گذشتہ دو ہفتہ قبل اس علاقہ میں دو دن کا نیل گائے کا بچہ برآمد ہوا تھا جس کو گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کے حوالہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT