Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج جلسہ عام بعنوان ’’ عورت کا تحفظ کیونکر ممکن ‘‘

محبوب نگر میں آج جلسہ عام بعنوان ’’ عورت کا تحفظ کیونکر ممکن ‘‘

محبوب نگر۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر میں SSSKدعوہ سنٹر کے زیر اہتمام 21فبروری 9:30 بجے دن بمقام رائل فنکشن ہال روبرو گورنمنٹ جونیر کالج ایک جلسہ عام بعنوان ’’ عورت کا تحفظ کیونکر ممکن ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مولانا عگبدالرشید مظاہری ناظم مدرسہ شمس العلوم محبوب نگر، مولانا عبدالقوی حسامی صدر مدرس مدرسہ فیض العلوم حسینیہ مکتھل مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا عبدالناصر مظاہری بانی و صدر SSSK، مسٹر وشوا پرساد آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس، مسٹر پی لکشما ریڈی وشوا ہندو پریشد محبوب نگر، شریمتی رادھا امر میونسپل چیرپرسن محبوب نگر، شریمتی مہادیوی برہما کماریس سماج محبوب نگر جلسہ کو مخاطب کریں گے۔ عوام الناس سے بلا تفریق مذہب شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ اس جلسہ میں تحریری و تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ خواتین بھی جلسہ میں شرکت کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT