Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے امتحانات

محبوب نگر میں آج عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے امتحانات

محبوب نگر۔/23جنوری، ( فیکس ) عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے اور الحمد للہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 24جنوری 11بجے تا ایک بجے دن بمقام پولیس لائن اردو میڈیم ہائی اسکول محبوب نگر اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات ہوں گے جس میں زائد از 150طلباء شریک امتحان ہوں گے۔ اس خصوص میں وضاحت ضروری ہے کہ محبان اردو عابد علی خاں ایوکیشن ٹرسٹ کے ممنون ہیں کہ اس نے ایک طویل مدت سے اردو زبان کے فروغ و بقاء کیلئے حیدرآباد اور تمام اضلاع میں امتحانات کے انعقاد میں اپنا تعاون پیش کرتا آرہا ہے جس سے بے شمار طلباء و طالبات کے علاوہ معمر احباب بھی اردو کو سیکھ رہے ہیں۔ جناب بشیر الدین صدر الحمد للہ ایجوکیشن سوسائٹی، جناب عبدالرحمن لکچرر اور دیگر رفقاء ان امتحانات کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی و محنت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔ بزم کہکشاں کے تمام شعراء اور ادباء نے بھی عابد علی خاں ٹرسٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اردو خدمات کی ستائش کی ہے اور ساتھ ہی الحمد للہ سوسائٹی کو بھی مبارکباد دی ہے کہ وہ اردو کے مستقبل کو سنوارنے میں شب و روز محنت کررہی ہے۔ محبان اردو سے ان امتحانات کے دوران شرکت کی اور حوصلہ افزائی کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT