Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج فری طبی کیمپ

محبوب نگر میں آج فری طبی کیمپ

محبوب نگر ۔18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوبنگر میں عوام کی سہولت کے لئے بامسدوس سوشیل سرویس سنٹراور میڈوین سپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے باہم اشتراک سے سنٹر ہٰذاہ متصل مسجدِ محمدی آمنہ(گول مسجد)پر بتاریخ 19ڈسمبر بروز ہفتہ صبح 10بجے ایک میگا مفت ا میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔ محمد سلیم نواب صدر بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر نے ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میدیکل کیمپ میں میڈوین ہاسپٹل کے معروف ڈاکٹرس جسمیں ماہر امراض قلب(دل)، ماہر امراض کینسر،ماہر امراض ذیابطیس،ماہر امراض نسوان وغیرہ شرکت کرینگے۔اس کیمپ میں ECG,،شوگر ٹسٹ اور خواتین کے پستان کے کینسر کی مفت اسکریننگ کے ساتھ مفت تشخیص کی جائیگی۔یہ کیمپ صبح 10بجے شروع ہوگا اور شام 4بجے تک جاری رہیگا۔ محمد غلام غوث شریک معتمد نے کہا کہ استفادہ کنندگان صبح 9 بجے ہی سے کیمپ پرحاضر ہو کر اپنا نام درج کروالیں اور اپنے ساتھ اپنے اپنے امراض کی سابقہ رپورٹس ساتھ رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT