Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج محفل نعت و مولائے کائنات

محبوب نگر میں آج محفل نعت و مولائے کائنات

محبوب نگر۔ /8جنوری، ( فیکس ) محبان اہلسنت والجماعت محبوب نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل نعت و ذکر مولائے کائنات ؓ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء 9بجے شب گراؤنڈبارگاہ حضرت سید عبدالقادر صاحب مــجذوب ؒ نزد جامع مسجد محبوب نگر میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس محفل کی نگرانی علمائے کرام، مشائخین اور مساجد کمیٹی صدر کریں گے۔ محفل کا آغاز قرأت حافظ و قاری زبیر بن حسن بامجبور قادری طاہری، امام و خطیب مسجد ریاض الجنہ اور نظامت مولوی خواجہ قطب الدین بندہ نوازی ٹیچر کریں گے۔ مہمانان خصوصی نعت خواں حضرات محمد وسیم رضوی القادری حیدرآباد دکن، محمد رضوان برکاتی، محمد فہیم رضا قادری، محمد کاظم رضا قادری ( تمام حیدرآباد) سید صابر قادری قدیری، محمد احمد محی الدین، محمد قدیر، سید کلیم اللہ حسینی، محمد فرید قادری اور شیخ محمد ربانی ( تمام محبوب نگر ) نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ محمد عبدالضمیر متولی درگاہ، محمد عقیل رضوی القادری اور حفیظ چشتی، جناب عبداللہ اور محمد جہانگیر پاشاہ قادری انتظامات کے اراکین رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT