Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد

محبوب نگر میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد

محبوب نگر /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی مودی سرکار کے علاوہ عالمی سطح پر یہودی ، عیسائی اور کمیونسٹ حکومتیں اور ممالک کا ایجنڈہ صرف مسلم قوم کی تباہی ہے ۔ لیکن ہمیں اپنا محاسبہ بھی کرنا ہے کہ اس تباہی کے حالات احکامات خداوندی ،اسوہ رسول سے منہ موڑنے کے نتیجہ میں پیدا ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار احمد ہارون رشید ایڈوکیٹ نے غالب ہال محبوب نگر منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ کا موضوع دادری اخلاق احمد کا بہیمانہ قتل ، مودی حکومت کا خفیہ ایجنڈہ اردو اساتذہ علماء و دانشوروں کی ذمہ داریاں ‘‘ تھا جس کا اہتمام ہاجرہ حسینی وکٹورین ٹرسٹ ، کاری صاحب اسٹوڈنٹس اینڈ فرینڈز کونسل بہادر یار جنگ اسٹیڈی سرکل نے کیا تھا ۔ احتجاجی جلسہ کی صدارت صادق فریدی نے کی ۔ عابد حسین ہاشمی اور کلیم سیٹھ مہمان خصوصی رہے ۔ مہمان خصوصی رہے ۔ مہمان مقرر عمر احمد شفیع نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی تباہی و قتل عام آر ایس ایس کی دیرینہ تمنا ہے ۔ ڈاکٹر وحید شاہ نے تاریخی حوالوں کے ساتھ بتایا کہ چاول کے ساتھ گاشت کھانا صحت کیلئے مفید ہے ۔صبور زبیدی اور محترمہ ساجدہ سکندر ، عبدالرشید اکاونٹس آفیسر نے بھی مخاطب کیا اور موصوف نے اردو اور تلگو میں نعتیہ کلام سناکر زبردست داد حاصل کی ۔ آحر میں محفل نعت منعقد ہوئی حلیم بابر نے نگرانی کی ۔ حسنات حیدر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔ جلیل شریف ، اسرار مشرف کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہونچا ۔

TOPPOPULARRECENT