Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

محبوب نگر میں ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

محبوب نگر 9 اکٹوبر (ای میل) سید یوسف علی بابا سکریٹری لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کے زیراہتمام 12 اکٹوبر بروز پیر بوقت 8 بجے شب بمقام ضلع پریشد میٹنگ ہال ضلع، ضلع پریشد آفس روبرو گرلز جونیر کالج محبوب نگر میں ادبی و مزاحیہ مشاعرہ زیرصدارت محمد قمرالدین انجینئر اِن چیف (موظف) منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ میں مہمانان خصوصی بلرام نائک، کمشنر کسٹم اینڈ سنٹرل اکسائز حیدرآباد، پروفیسر محمد مسعود احمد، افتخار شریف امریکہ، سلیم نواب صنعت کار محبوب نگر شرکت کریں گے۔ اس ادبی اجلاس و مزاحیہ مشاعرہ میں ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ پڑوسی ریاست اور حیدرآباد کے نامور شعراء شرکت کریں گے۔ بے دھڑک مدراسی، عطا حیدرآبادی (ناندیڑ)، چکر نظام آبادی، کملاکر دلیر، کھٹ پٹ (بھینسوی) ، ڈاکٹر معین امر بمبو، وحید پاشاہ قادری، ابراہیم خان ایاز، شاہد عدیلی، گوئند اکشے، لطیف الدین لطیف حیدرآباد کے علاوہ مقامی شعراء ڈاکٹر نور آفاقی، چچا پالموری، کلیم شیخ ، ڈاکٹر رشید رہبر ہاشمی اپنا کلام سنائیں گے۔ عظیم رانا جڑچرلہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ داخلے کی عام اجازت رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT