Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں اسلامک ٹیلنٹ ٹسٹ

محبوب نگر میں اسلامک ٹیلنٹ ٹسٹ

محبوب نگر۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منہاج القرآن محبوب نگر کے زیراہتمام جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر اسکول اورکالجس کے طلباء و طالبات کیلئے اسلامک ٹیلنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں جماعت چہارم تا ہفتم جونیر گروپ اور ہشتم تا انٹر میڈیٹ سینئر گروپ کے اردو انگریزی میڈیم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ میر شعیب علی صدر منہاج القرآن محبوب نگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹسٹ میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات کو اردو انگریزی میں شائع کردہ کتاب ’’ مجموعہ اسلامی معلومات ‘ دی جائیں گی۔ جس کی بنیاد پر یہ ٹسٹ منعقد ہوگا۔ جونیر گروپ کیلئے 100اور سینئر گروپ کیلئے 150 کثیر سوالات پر مشتمل ٹسٹ ہوگا۔ او ایم آر ٹسٹ پر صحیح جواب کی نشاندہی کرنا ہوگا۔ سینئر گروپ کیلئے انعام اول 15ہزار روپئے، انعام دوم  10 ہزار روپئے، انعام سوم 5ہزار مقرر ہے۔ جونیر گروپ کیلئے انعام اول 10 ہزار روپئے، دوم 5 ہزار اور سوم 3 ہزار روپئے مقرر ہے۔ 60 فیصد سے زائد نشانات حاصل کرنے والوں کو ترغیبی انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ ٹسٹ سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے9703555909 ، 9392458084 ، 9985073400 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT