Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج ادبی اجلاس و مشاعرہ

محبوب نگر میں آج ادبی اجلاس و مشاعرہ

محبوب نگر 16 اکٹوبر (ای میل) ڈاکٹر عزیز سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کا ماہانہ اجلاس و غیر طرحی مشاعرہ 17 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب 6.30 بجے ہیپی نیز اسکول سردار ہائٹس نیو ٹاؤن محبوب نگر پر منعقد ہوگا۔ ادبی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی کریں گے۔ ادبی اجلاس میں ڈاکٹر سید خواجہ فریدالدین صادق صدر ادارہ ادب صادق (حیدرآباد)، ڈاکٹر سلیم اقبال و محمد اسحاق شریک معتمد ادارہ افسانے و مضامین پیش کریں گے۔ ادبی اجلاس کے فوری بعد جناب حلیم بابر سرپرست ادارہ کی نگرانی میں غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس میں حیدرآباد سے مہمان شاعر ڈاکٹر سید خواجہ فریدالدین صادق صدر ادارہ ادب صادق شرکت کریں گے اور مقامی شعراء کرام و جڑچرلہ کے شعراء اپنا کلام سنائیں گے۔ ادبی اجلاس و مشاعرہ میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج، جناب محمد جعفر جنرل سکریٹری سوٹا، سید نورالحسن نائب صدر بزم کہکشاں محبوب نگر شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر شیخ سیادت علی و سرپرست ادارہ جناب حلیم بابر نے شہریان محبوب نگر سے ادارہ ادب اسلامی کے ادبی اجلاس و مشاعروں میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT