Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج فری آرتھرٹس کیمپ

محبوب نگر میں آج فری آرتھرٹس کیمپ

محبوب نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورلڈ آرتھرٹس ڈے (گھٹنوں کی بیماری) کے موقع پر ایس وی ایس میڈیکل ہاسپٹل محبوب نگر کی جانب سے 15 اکٹوبر کو ’’فری آرتھرٹس کیمپ‘‘ منعقد کرنے کی اطلاع ڈاکٹر کے جے ریڈی سینئر کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن نے ایس وی ایس ہاسپٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران دی۔ انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک سروے کے مطابق 7 کروڑ افراد اس بیماری سے متاثر ہیں جن میں سے 90 فیصد مریضوں کا علاج آپریشن کے بغیر ممکن ہے۔ انھوں نے فری کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کیمپ کا افتتاح 11 بجے صبح ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اپی جیتندر ریڈی ایم پی، وی سرینواس گوڑ ایم ایل اے، رونالڈ روز ضلع کلکٹر، ڈاکٹر کے کرشنا ریڈی سکریٹری ایس وی ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنس شرکت کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کے علاج کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صبح 9 تا 12 بجے مریضوں کی اسکریننگ اور مفت تشخیص کی جائے گی۔ بعد تشخیص مرض کی نوعیت کے لحاظ سے علاج کیا جائے گا اور دوائیں بھی مفت دی جائیں گی۔ انھوں نے محبوب نگر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں۔ پریس کانفرنس میں رام ریڈی ریزیڈنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر گنڈیا و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT