Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج کل ہند مشاعرہ

محبوب نگر میں آج کل ہند مشاعرہ

محبوب نگر 2 اکٹوبر (ای میل) محوی اکیڈیمی محبوب نگر کی جانب سے آج 10 بجے دن دفتر محوی اکیڈیمی مستقر محبوب نگر میں ناصر بن احمد ماہیال (بابر شیخ) صدر محوی اکیڈیمی کی نگرانی میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بیاد حضرت احمد بن سلطان پاہیال المعروف سلطان محویؔ و کل ہند مشاعرہ 3 اکٹوبر بروز ہفتہ 9 بجے شب سرزمین محبوب نگر میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ امثال کثیر تعداد میں ملک کے مختلف گوشوں کے نامور شعرائے کرام حصہ لے رہے ہیں۔ اس کا ادبی اجلاس ٹھیک 9 بجے شب ٹاؤن ہال محبوب گنر میں مولوی عوض بن احمد پاہیال صدر مجلس انتظامی کمیٹی مدینہ مسجد کریں گے۔ بعد ادبی اجلاس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا آغاز ہوگا۔ جس کی صدارت جناب محمد جلیل نظامی (دوحہ قطر) اور اس مشاعرہ کی نظامت جناب فیروز رشید ناندیڑ کریں گے۔ ہندوستان کے مشہور و معروف شعراء جس میں وسیم بریلوی، گوہر کانپوری، راحت اندوری، اشوک ساحل، شمس جالنوی، محترمہ نوری عزیز جالنوی، عارف سیفی ہدانہ، محترمہ عرفی علی ناز یوپی، ڈاکٹر ارینا ادا بھوپال، محترمہ پروین صبا بھوپال، ڈاکٹر شکیل رائچور، ڈاکٹر منیر ادیب کرناٹک، اطیب اعجاز، انجم شافعی، محترمہ انجنی کمار گوئل، محترمہ ارجمند بانو، وحید پاشاہ قادری، ذکی تمام حیدرآباد، وحید گلشن ورنگل، ڈاکٹر شکیل حیدر، نعیم حیدرآباد کے علاوہ علاقہ تلنگانہ و آندھرا و مقامی شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT