Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں جسم فروش کے مرکز پر دھاوا اور گرفتاری

محبوب نگر میں جسم فروش کے مرکز پر دھاوا اور گرفتاری

محبوب نگر /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی ایس پی کرشنا مورتی نے پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مستقر محبوب نگر کے ہاوزنگ بورڈ کالونی میں گذشتہ ایک سال سے چلائے جارہے جسم فروشی کے مرکز پر دھاوا کرتے ہوئے مرکز چلانے والوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہاوزنگ بورڈ کالونی میں 3 مکانات کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے ملزمین اپنا دھندا چلا رہے تھے جن خواتین کو حراست میں لیا گیا ان میں مادھوی ، وینکٹما ، محمودہ ، رادھا ، سجاتا شامل ہیں ۔ ڈی ایس پی نے مالکان مکان کو متنبہ کیا کہ جس کسی کو مکان کرایہ پر دیا جارہا ہو اس تعلق سے معلومات حاصل کرکے ہی مکان کرایہ پر دیں ۔ انہوں نے اس قسم کے جرائم پیشہ افراد کو سخت انتباہ دیا کہ انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی ایسی غلط حرکتوں کو محسوس کریں فوری پولیس کو مطلع کریں ۔ پریس کانفرنس میں رورل سرکل انسپکٹر سرینواس اور سب انسپکٹر ستیہ نارائنا موجود تھے ۔

حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے خلاف 23 افراد گرفتار
محبوب نگر /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر محبوب نگر پر شراب پی کر گاڑیاں چلانے والے 23 افراد کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مجسٹریٹ کے جرمانہ عائد کرنے کی اطلاع ون ٹاون سرکل انسپکٹر ستیا نے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر حکومت شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ تمام خاطیوں کو فی کس 2600 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT