Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں دو روزہ تبلیغی اجتماع

محبوب نگر میں دو روزہ تبلیغی اجتماع

محبوب نگر /14 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں کے بموجب ضلع محبوب نگر کا سالانہ تبلیغی دو روزہ اجتماع بتاریخ 16 اپریل اور 17 اپریل بروم ہفتہ اتوار بمقام المدینہ کالج آف ایجوکیشنل سالم نگر رائچور روڈ محبوب نگر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ضلع کے تمام منڈلس و تعلقہ جات کے برادران اسلام شرکت کریں گے ۔ اس اجتماع میں حیدرآباد مقامی علماء کرام اور مشائخین بھی اپنے خطابات سے نوازیں گے ۔ اس اجتماع کے اختتام کے ساتھ ہی تقریباً 100 جماعتیں اندرون ضلع دیہاتوں اور بیرون کیلئے روانہ ہوں گے اور دین کی خدمات انجام دیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT