Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

محبوب نگر میں راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

محبوب نگر /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر میں راجیو گاندھی ایجوکیشنل اینڈ امپلائیمنٹ سوسائٹی کے بانی و صدر محمد حنیف آرکیٹکٹ ( ضلع کانگریس ترجمان ) کی قیادت میں راجیو گاندھی کی 71 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر ہر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اشوک ٹاکیز چوراہا پر نصب کردہ راجیوگاندھی کی تصویر پر پھول مالا چرھائی گئی ۔ سوسائٹی کی مہیلا وبھاگ کی صدر چندرہ سیکھا ، نائب صدر سرلا دیوی ، شاہجہاں اور انویا نے تصویرکی گلپوشی کی ۔ میونسپل چیرپرسند رادھا امر نے کیک کاٹا ۔ اس موقع پر چندر ریکھا و دیگر خواتین نے ماہر ایڈوکیٹ کی شال پوشی کی جس میں قابل ذکر نرسمہا راؤ ، الطاف حسین ایڈوکیٹ ، ستو راملو گوڑ شامل ہیں ۔ تقریب میں عبیداللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس ، ایس پرکاش ، پدما گوپال یادو ، روی کشن ریڈی ، وینکٹیش ، ناگامنی ، انورادھا کے علاوہ کونسلرز محمود لی ، امریندر ، ریاست علی ، چندر کمار گوڑ ، موہن یادو ، صادق پیراں ، رفیق پٹیل و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT