Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں ریت کی خرید و فروخت کی منظوری

محبوب نگر میں ریت کی خرید و فروخت کی منظوری

درمیانی آدمیوں سے چوکس رہنے، ضلع کلکٹر کا مشورہ
محبوب نگر /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھر میں ریت کی خرید و فروخت کے لئے دس پٹہ جات پر مشتمل 1,88,737 کیوبک میٹر ریت کی منتقلی کے لئے متعلقہ کمیٹی نے منظوری دی ہے۔ ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی ٹی کے سری دیوی نے اپنے کیمپ میں ریت سے متعلق ضلع سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور میڈیا کے نمائندوں کو منظوری سے متعلق واقف کروایا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں ریت کا وافر ذخیرہ ہے، نجی و سرکاری تعمیراتی کاموں کے لئے دس پٹہ جات کے منجملہ 21 ایکڑ اراضی سے ریت حاصل کی جائے گی۔ انھوں نے ریت مافیا اور درمیانی آدمیوں سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ ضرورت مند تلنگانہ اسٹیٹ مائزل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ویب سائٹ www.tsmdc.telangana.gov پر بکنگ کرواسکتے ہیں۔ انھوں نے ریت کی مقررہ قیمت سے بھی واقف کرایا اور کہا کہ ایک کیوبک میٹر ریت کی قیمت صرف 600 روپئے ہے۔ انھوں نے ریت کی غیر مجاز منتقلی کرنے والوں کو انتباہ دیا کہ ایسے کاموں میں ملوث افراد اور گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلع سطح کے اس اجلاس میں ڈی آر او بھاسکر، کمیٹی کنوینر کرشنا پرتاپ کے علاوہ دیگر ارکان کمیٹی اور عہدہ دار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT