Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں سالانہ طرحی مشاعرہ

محبوب نگر میں سالانہ طرحی مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 21 ۔ جنوری ( فیاکس ) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام سالانہ فاتحہ گیارہویں شریف حضور سیدنا شیخ عبدالقادر غوث اعظم دستگیرؒ بتاریخ 17 ربیع الثانی 28 جنوری بروز جمعرات بمقام کاشانہ شرفیہ نزد سنٹر لائبریری زیرسرپرستی مولانا سید معراج پاشاہ قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حرم شرفی حیدرآباد منعقد ہوگا ۔ بعد نماز مغرب قیصدہ بردہ شریف بعد نماز عشاء قبل از طرحی منقبی مشاعرہ عظمت غوث پاک کے عنوان پر مولانا سید امین الدین قادری ، مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی ، مولانا منان رہبر مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ طرحی منقبتی مشاعرہ زیرنگرانی جناب ظہیری شاہ منعقد ہوگا ۔ بطرح ’’ اولیاء میں مرتبہ اونچا شہ بغداد کا ‘‘ دیا گیا ہے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا نور آفاقی ، جناب حلیم صابر صدر بزم کہکشاں ، جناب صادق فریدی ، محمد مظہر شہید قادری شرفی ، محمد سلطان چشتی الرزائی ، محمد رفیق احمد قادری ، ڈاکٹر خالق اختر شرکت کریں گے ۔ جبکہ نظامت کے فرائض حکم شرفی انجام دینگے ۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔ عاشقان اولیائے سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT