Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میں سب سے زیادہ42.8 درجہ حرارت

محبوب نگر میں سب سے زیادہ42.8 درجہ حرارت

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں آج کا دن سب سے زیادہ شدید ترین گرم دن تھا جہاں کا درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بھدراچلم میں 42.4 ڈگری ، نظام آباد اور کھمم میں 41.6 ڈگری، عادل آباد 41.5 ڈگری جبکہ حیدرآباد میں 40.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا اور گرمی میں اضافہ ہوگا۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ دن میں گرم لو بھی چل رہی ہے ۔ محبوب نگر میں آج کا دن شدید ترین گرم رہا ۔ شہریوں نے دن میں دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT