Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں شاہراہوں کی عنقریب توسیع

محبوب نگر میں شاہراہوں کی عنقریب توسیع

تاجرین کو نقصان نہ پہنچانے کی کوشش، رکن اسمبلی سرینواس گوڑ کا بیان
محبوب نگر۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر شہر کے بائی پاس سڑک اور شاہراہوں کو وسیع کرنے کے کام کا عنقریب چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ اس بات کا انکشاف مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے ار اینڈ بی گیسٹ ہاوز محبوب نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی مسرت اور فخر کی بات ہے کہ صرف ڈھائی سال کے عرصہ میں ٹی آر ایس حکومت نے جو شاندار ترقیاتی کام انجام دیئے وہ گذشتہ 60 برسوں میں نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرکی خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے کہ محبوب نگر میں سرکاری میڈیکل کالج کاقیام عمل میں لایا گیا جبکہ بائی پاس سڑک کیلئے 98 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ شہر میں سڑکوں کی توسیع کیلئے مرکز نے 30کروڑ منظور کئے ہیں۔ ایم ایل اے نے الزام لگایا  کہ چند مفاد پرست قائدین اپنے حقیر سیاسی مفادات کیلئے بائی پاس سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کی زد میں آنے والے افراد کو معقول معاوضہ دیا جائے گا۔ سڑک کی توسیع میں اس بات کا لحاظ رکھا جارہا ہے کہ کم سے کم کاروباری حضرات کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محبوب نگر کے شہریوں کو پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 163 کروڑ کے صرفہ سے واٹر ٹینک تعمیر کئے جائیں گے ۔ پریس کانفرنس میں ٹی آر ایس قائدین امتیاز اسحاق، مقصود، انور علی، احمد الدین، سریندر ریڈی و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT