Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے اردو امتحانات

محبوب نگر میں عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے اردو امتحانات

محبوب نگر ۔ 21 ۔ جنوری ( فیاکس ) جناب محمد بشیرالدین صدر الحمد اللہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے بموجب طلباء و احباب اردو زبان سے واقفیت کیلئے بہ تعاون عابد علی خان ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد بتاریخ 24 جنوری بروز اتوار 10 بجے تا 1 بجے دن بمقام پولیس لائن اردو میڈیم ہائی اسکول اردو دانی ، زبان دانی و انشاء کے امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس کے انتظامات محمد عبدالرحمن ، عبدالعزیز ، محمد یونس کے علاوہ دیگر احباب خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ شاہ صاحب گٹہ میں تربیتی کلاسس میں محترمہ عابدہ بیگم ، اسما سلطانہ نے طلباء کو تربیت دی ہے جبکہ پولیس لائن اسکول میں عبدالعزیز ، خورشید حسین ، محمد مسعود ، صابر علی ، خواجہ معین الدین ، سید ایوب علی وغیرہ نے طلباء کی رہبری کی ہے ۔ امتحانات کے د وران صدر حلیم بابر صدر بزم کہکشاں ، عبدالرحمن لکچرر ، رام کرشنا ، ایم اے علیم صدر کامپلکس ، راجو سنگمیشر راو بنک مینجر ، منیرالدین بنک مینجر ، شیام ریڈی وغیرہ معائنہ کریں گے تاکہ طلباء کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔ جن طلباء نے ہال ٹکٹس حاصل نہیں کئے ہیں وہ دفتر الحمد اللہ سوسائٹی میں رجوع ہو کر حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب محمد بشیرالدین صدر نے احباب سے شرکت کی خواہش کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گذارش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT