Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء

محبوب نگر میں عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء

محبوب نگر ۔ 6 اکتوبر (فیاکس) سالانہ 245 واں عرس شریف تاج العارفین سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہؒ محلہ بادشاہ باؤلی منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں سالانہ مرکزی 33 واں جلسہ فیضان اولیاء 9 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء زیرنگرانی حضرت سید شاہ امین الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حافظ قبلہؒ منعقد ہوگا۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ مولانا سید شاہ چندا حسینی برادر سجادہ گوگی شریف کرناٹک، مولانا حافظ زبیر علی، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری شرفی اسکالر فارسی مخاطب فرمائیں گے۔ جبکہ نظامت کے فرائض، حافظ الیاس قادری انجام دیں گے۔ بعد اختتام جلسہ ، ایک بجے شب غسل شریف کی رسم انجام دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT