Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں فری ایڈسیٹ کوچنگ برائے اقلیتی طلباء

محبوب نگر میں فری ایڈسیٹ کوچنگ برائے اقلیتی طلباء

محبوب نگر۔/24اپریل، ( فیکس ) پرنسپال این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں محترمہ ڈاکٹر بی بی زینب کی اطلاع کے مطابق کالج ہذا میں اقلیتی طبقہ کے طلباء کیلئے سی ای ڈی ایم (CEDM)  حیدرآباد کی جانب سے فری ایڈ سیٹ 2016 کی کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کوچنگ میں ماہر اساتذہ کی خدمات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ خواہشمند طلباء اپنے نام اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر جناب عبدالرشید کے پاس درج کرواسکتے ہیں۔ نام کے اندراج کے وقت طلباء دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور انٹرنس ٹسٹ کیلئے داخل کردہ درخواست کی زیراکس کاپی بھی داخل کردیں۔ جماعتوں کا آغاز 3 مئی 2016ء سے ہوگا۔ اوقات صبح 8 بجے تا دوپہر 12:30 بجے رہیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9010288300 پر ربط کریں۔ داخلے میں عجلت کریں کیونکہ نشستیں محدود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT