Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میں فیوژن سولار ٹکنالوجیز کا افتتاح

محبوب نگر میں فیوژن سولار ٹکنالوجیز کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ریاستی وزیر صنعت ، ہینڈلوم و ٹکسٹائیلس مسٹر جے کرشنا راؤ نے آج کلواکرتی کے مرچرلہ گاؤں میں 8 کروڑ روپئے کے صرفہ سے فیوژن سولار ٹکنالوجیز کا افتتاح انجام دیا ۔ یہاں ساست میگا واٹ برقی تیار کی جائے گی ۔ کرشنا راو نے کہا کہ ریاست میں برقی کی قلت ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ فاضل برقی والی ریاست ہوگئی ہے ۔ طویل برسوں تک عوام کو برقی کٹوتی سے مشکلات کا سامنا تھا لیکن چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اقتدار سنبھالنے کے چند ہی مہینوں میں ریاست میں برقی کی صورتحال کو بہتر بنادیا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی برقی کٹوتی نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع محبوب نگر میں کئی سولار پراجکٹس قائم ہورہے ہیں کیوں کہ یہ ایرپورٹ سے قریب ہے ۔ مزید پراجکٹس کے لیے بھی عملی اقدام شروع ہوچکے ہیں ۔ ان پر تقریبا 100 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان پراجکٹس کے نتیجہ میں برقی کی صورتحال بہتر ہوگی اور مقامی افراد کو روزگار بھی دستیاب ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT