Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں قماربازی کے خلاف کارروائی

محبوب نگر میں قماربازی کے خلاف کارروائی

محبوب نگر 9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے پان چوراستہ علاقہ میں ہفتہ کی شام پولیس نے مٹکہ کے مرکز پر دھاوا کیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ان کے قبضہ سے 72980 روپئے نقد 7سیل فونس ۔ کیالکولیٹر کو بھی ضبط کرلیا ۔ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی بھاکر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پان چوراستہ کے قریب شریف نامی شخص کے گھر پر مٹکہ کھیلے جانے کی اطلاع پا کر ٹو ٹاؤن سی آئی راجو کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دھاوا کیا ۔ اس وقت شریف کے ساتھ اس کا ساتھی پرمیش بھی موجود تھا ۔ دھاوے کے وقت یہ دونوں مٹکہ کے کاروبار کے نمبر گیم و دیگر تفصیلات رجسٹر میں درج کر رہے تھے ۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ شریف چند سال سے مٹکہ کا کاروبار چلا رہا تھا ۔ رشید‘ یوسف ‘ جاوید افسر ‘ منا رقومات وصول کر رہے تھی ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کے علم میں یہ بات آئی ۔ یہ تمام مفرور ہیں اور انہیں بہت جلد حراست میں لے لیا جائیگا ۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ جوا ایک خطرناک کھیل ہے جو غریب خاندانوں کو تباہ کر دیتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں تجسس بھی اس قسم کی سرگرمیاں دیکھیں فوری پولیس کو مطلع کریں۔ پریس کانفرنس میں ٹاؤن ون سی آئی ستیا ‘ ایس آئی کرشنیا و دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT