Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں محفل نعت شہ کونین ؐ کا انعقاد

محبوب نگر میں محفل نعت شہ کونین ؐ کا انعقاد

محبوب نگر۔ 14 ڈسمبر (فیاکس) جناب محمد ابراہیم شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام 12 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مکہ مسجد میں محفل نعت زیرنگرانی شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی منعقد ہوئی۔ قرأت کلام پاک کے بعد جناب مرزا قدوس بیگ و محمد حامد خان نے قصیدہ بردہ شریف پیش کی اور مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری (اسکالر فارسی) نے ’’میلاد و عظمت مصطفی‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا۔ اس محفل میں جملہ 79 نعت خواں حضرات نے شرکت کی جس میں قابل ذکر حافظ رفیع الدین، طیب شرفی، سید کلیم اللہ حسینی، محمد جعفر اشرفی، عبید رضا، غوث قطب ابراہیم شرفی، قدوس بیگ، محمد عامر شرفی، حافظ مظہر، عبدالرحمن، سید مظہر علی، صدام حسین، احمد محی الدین نعمت، محمد عبدالقدیر، محمد نعمان شامل ہیں۔ 3 بجے شب صلوٰۃ و سلام و بانی محفل کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT