Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں محکمہ آبکاری کے دھاوے

محبوب نگر میں محکمہ آبکاری کے دھاوے

محبوب نگر۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل دولت آباد کے بیشتر مواضعات میں بغیر لائسنس ملاوٹی سیندھی کے کاروبار کی اطلاع پاکر محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے ملاوٹی سیندھی کو ناکارہ بنادیا۔ سرکل انسپکٹر آبکاری مسٹر سرینواس کی بتائی ہوئی تفصیلات کے بموجب موضع بچال میں واقع ایک دوکان سے سیندھی کا نمونہ حاصل کیا گیا۔ موضع دیور فصلواد میں بغیر لائسنس چلائی جانے والی دو دوکانات پر دھاوا ڈالتے ہوئے 12باکس ملاوٹی سیندھی ناکارہ کردی جاکر خالی ڈبوں کو ضبط کرلیا گیا۔ایک شخص پر کیس درج کیا گیا اور ایک شخص مفرور بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں فاضل عہدیداروں نے مزید بتایا کہ آئندہ مواضعات میں ملاوٹی سیندھی کے کاروبار پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ دھاوے میں عملے کے ارکان نریش، سدپا اور سدھاکر وغیرہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT