Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں مدرسہ برھان العلوم کا سالانہ جلسہ

محبوب نگر میں مدرسہ برھان العلوم کا سالانہ جلسہ

محبوب نگر ۔ 12 ۔ مئی ( ذریعہ فیاکس ) مدرسہ عربیہ برہان العلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ محلہ حبیب نگر نزد مسجد رئیسہ مستقر محبوب نگر کا سالانہ جلسہ ’’ استقبال ماہ صیام و علم دین کی فضیلت ‘‘ کے عنوان سے 15 مئی بروز اتوار مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کے طو رپر سید شاہ قاضی غوث محی الدین چشتی ( صدر قاضی محبوب نگر ) و مولانا سید شاہ امین الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حافظ شرکت کریں گے ۔ جبکہ اس جلسہ کو مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی ، مولانا سید شاہ چندا حسینی ، مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی ، مولانا سید بختیار الدین انصار مخاطب کریں گے ۔ قرأت کلام پاک حافظ نصیرالدین پیش کریں گے ۔ جناب طیب شرفی ، سید صابر قدیری ، عبید رضا ، بارگاہ رسالت میں نعت پیش کریں گے ۔ کمسن طلبہ علمی مذاکرہ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی و ناظم مدرسہ ) استقبالیہ کلمات پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT