Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں مرکزی جشن عید میلادالنبیﷺ

محبوب نگر میں مرکزی جشن عید میلادالنبیﷺ

محبوب نگر ۔ 7 ۔ جنوری ( فیاکس ) 9 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب دارالعلوم الحرمین عبدالکلام نگر شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں عظیم الشان پیمانے پر مرکزی جشن عیدمیلادالنبیؐ منعقد کیا جارہا ہے اس جلسہ کی سرپرستی مولانا سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین حضرت مردان علی شاہ اور صدارت حضرت محمد رشید احمد قادری جنیدی خلیفہ حضرت محمد تاج الدین سجادہ نشین شیخ دکن گلبرگلہ کرینگے ۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی سید ضیاء الدین قادری نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ و بانی ابوالحسنات ریسرچ سنٹر حیدرآباد دکن ، مولانا قاصی سید لطیف علی قادری ملتانی کامل جامعہ نظامیہ میزبان مقرر مولانا محمد مجتبی رصا خطیب مدینہ مسجد مخاطب کرینگے ۔ اس جلسہ کی نگرانی حافظ و قاری محمد منیرالدین قادری چشتی ناظم و صدر مدرسہ کرینگے ۔ محمد مظہر حسین شہید صدر مرکزی کمیٹی اہلسنت و الجماعت ، محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی صدر بزم قادریہ کاظمیہ ، شعیب علی صدر منہاج القرآن ، محمد عظیم الدین صدر حفاظ کمیٹی ، خواجہ قطب الدین صدر خواجہ بندہ نواز و یلفیر سوسائٹی ، محمد متین الرحمن صدر مسلم نکاح ویلفیر سوسائٹی ، حافظ محمد حسین صدر غلامان شیخ اسلام ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر نے تمام عاشقان رسولؐ سے شرکت کی خواہش کی ۔ نوٹ بعد نماز عشاء طعام کا انتظام رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT