Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں مولانا ہاشم کانپوری کا خطاب

محبوب نگر میں مولانا ہاشم کانپوری کا خطاب

محبوب نگر۔/8نومبر، ( ذریعہ فیاکس ) محمد طاہر اللہ خاں اشرفی جنرل سکریٹری محدث اعظم مشن محبوب نگر کے بموجب محبوب نگر میں 630 ویں عرس شریف حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی ؒ کچھوچھہ شریف ( یو پی ) کے موقع پر محدث اعظم مشن محبوب نگر کے زیر اہتمام ایک روزہ سنی اجتماع و تحفظ شریعت کانفرنس کا انعقاد  20نومبر اتوار کو صبح 9بجے  تا عشاء بمقام نیو ویژن گارڈن نزد ریلوے اسٹیشن محبوب نگر میں عمل میں لایا جارہا ہے۔ بیرونی مہمان مقرر کی حیثیت سے ممتاز عالم دین مولانا محمد ہاشم اشرفی کانپوری پرنسپل جامعہ اشرف المدارس کانپور کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ ممبئی اور حیدرآباد علماء  کے خطابات ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT