Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میں میڈیکل کالج کے قیام کومنظوری، حکمنامہ جاری

محبوب نگر میں میڈیکل کالج کے قیام کومنظوری، حکمنامہ جاری

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حکومت تلنگانہ نے انتہائی پسماندہ تصور کئے جانے والے  ضلع محبوب نگر میں پہلا نیا میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں حکومت نے باقاعدہ طور پر آج جی او جاری کرتے ہوئے کالج کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے 450 کروڑ روپئے بھی مختص کئے گئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی منظوری حاصل ہونے کے ساتھ ہی ضلع محبوب نگرکے موضع ’’ایدیرا‘‘ میں پہلے نئے میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دی ہے اور اس سلسلہ میں حکومت نے جی او نمبر 95 جاری کیا ہے جبکہ سابق میں موجودہ حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں نئے میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لانے کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کو درخواست پیش کی تھی ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے پسماندہ ضلع محبوب نگر میں سب سے پہلے بنا۔ میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کالج کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر وغیرہ کی فراہمی کے مقصد سے حکومت نے 450 کروڑ روپئے بھی مختص کئے اور ساتھ ہی ساتھ تیزی کے ساتھ تعمیری کاموں کی انجام دہی کیلئے موثر و مثبت اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT