Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر۔/7نومبر، ( فیکس ) عاشق رسول جناب شیخ صبور زبیدی کی قیامگاہ واقع محمد محلہ مدینہ مسجد محبوب نگر 5نومبر کی شب ایک نعتیہ غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرہ کی نگرانی جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مظہر شہید ہدایت پاشاہ، سلطان چشتی مرزائی و غوث پاشاہ اتم شرفی متولی بارگاہ حضرت برہنہ بادشاہ نے شرکت کی۔ جناب طیب شرفی کی تلاوت کلام پاک اور ہارون رشید ایڈکیٹ کی حمد کے بعد مشاعرہ شروع ہوا۔ ابتداء میں نعت خواں جناب محمد عامر شرفی، محمد اکبر، محمد حاجی، ابراہیم شرفی، محمد سیفی نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ بعد ازاں نعت گو شعرا مسرز حلیم بابر نگران مشاعرہ و غوث پاشاہ ، اتم شرفی، سلطان چشتی، مظہر شہید، ہدایت پاشاہ، انجم برہانی، عزیزمعدوم، جلیل رضا، باسط مظہری، حکم شرفی، سلطان چشتی رمز، ممتاز نقشبندی، جناب سلطان نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ جناب حکیم شرفی و عزیز معدوم نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ پیر طریقت مولوی محسن پاشاہ نقشبندی کے سلام و دعا کے بعد جناب عزیز معدوم کے شکریہ پر مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT