Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں نعتیہ مقابلے کا انعقاد

محبوب نگر میں نعتیہ مقابلے کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 14 ۔ جنوری ( فیاکس ) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام 11 جنوری بمقام بارگاہ حضرت برہنہ بادشاہ محبوب نگر میں بعد نماز ظہر بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام طلباء کیلئے نعتیہ مقابلے کا انعقاد زیرنگرانی پیرطریقت محمد غوث پاشاہ اتم شرفی قادری متولی بارگاہ ممدوح عمل میں آیا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی ، مولوی محمد عبدالرزاق و مولانا حکم شرفینے شرکت کی ۔ اس مقابلہ میں جس کا مقصد طلباء میں دینی شعور بیدار کرنا اور سیرت کے گوشوں سے واقفیت حاصل ہونا تھا ۔ تقریباً 40 طلباء نے شرکت کی جن میں درجہ اول محمد اکرم ، درجہ دوم صادق حسین اور درجہ سوم محمد صوفی منتخب ہوئے ۔ جنہیں یادگار مومنٹوز دیئے گئے اس کے علاوہ حوصلہ افزائی کی خاطر تمام طلباء میں ترغیبی انعامات بھی دیئے گئے ۔ ججس کے فرائض حلیم بابر صدر بزم کہکشاں عبدالرزاق و مولانا حکم شرفی نے انجام دیئے ۔ نظامت کے فرائض جناب میر ہاشم علی معتمد نشرو اشاعت مدینہ مسجد کمیٹی نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ اس پروگرام کو میڈیا نے کوریج بھی کیا۔ علمائے کرام نے ابتداء میں مخاطب کرتے ہوئے نعت گوئی کی عظمت میں کہا کہ نعتیہ کلام کو سننا اور لکھنا پڑھنا یہ تمام ایک اُمتی کی زندگی کا حاصل ہے ۔ مولانا غوث پاشاہ اتم شرفی قادری کی دعا پر یہ بابرکت محفل اختتام کو پہنچی ۔

TOPPOPULARRECENT