Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں چھٹی شریف ہندالویؒ کا اہتمام

محبوب نگر میں چھٹی شریف ہندالویؒ کا اہتمام

محبوب نگر /13 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) محمد اسحاق شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی چھٹی شریف حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ بعد نماز عصر تلاوت قرآن مجید و ختم القرآن بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف ختم خواجگان و تناول تبرک ہوگا ۔ مولانا غیاث پاشہا قادری حکم شرفی ( اسکالر فارسی ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ آستانہ حضرت برہنہ بادشاہ میں اس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اہل ذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT